بنگلورو، 3؍ اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے اپنے 36ہزار عملہ کو دسہرہ تقریبات کا تحفہ پیش کرتے ہوئے یکم اگست کو ہی تنخواہ ادا کی ہے۔
اطلا ع کے مطابق کے ایس آر ٹی سی کی 65سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام افسروں اور عملہ کے لئے مہینے کی پہلی تاریخ کو تنخواہ جاری کی گئی ہے۔حکومت میسور کے دور میں 1957میں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوا جب سے اب تک تمام عملہ اور افسروں کو ایک ہی دن میں تنخواہ جاری نہیں کی گئی تھی۔
کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر انبو کمار نے بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر دسہرہ اورآیودھا پوجا تہواروں کو خوشی کے ساتھ منانے عملہ کو یکم اکتوبر کو ہی تنخواہ جاری کی گئی۔
اس سے قبل ڈرائیوروں، کنڈکٹروں کو ہر مہینے کی 7تاریخ کو، تکنیکی عملہ کو 4تاریخ اور افسروں کو انتظامیہ عملہ کو پہلی تاریخ کو تنخواہ جاری کی جاتی تھی۔36ہزار عملہ کو ماہانہ تنخواہ کے لئے تقریباً 140کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔